29 اکتوبر 2014 - 11:58
دہشتگردی کے حامی ملک اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کے خلاف دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرلینی چاہیے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے کہا ہے کہ شام کے خلاف دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرلینی چاہیے۔ بشار جعفری نے لبنان کے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک شام میں تکفیری دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت کررہے ہیں اور شام کے حالات کے پیش نظر اب وقت آن پہنچا ہے کہ شام کے خلاف دہشتگردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کو چاہیے کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جب کہ یہ دہشتگرد ان ملکوں کے دروازوں تک پہنچ گئے ہیں انہیں اپنی پالیسیاں تبدیل کرلینی چاہیں۔ ادھر رویٹرز نے رپورٹ دی ہےکہ شام کے صدر بشار اسد نے تین برس پہلے یہ انتباہ دیا تھا کہ شام میں دہشتگردوں کی حمایت کے نہایت بعض علاقائي اور بیرونی ملکوں کے لئے نہایت خطرناک نتائج نکلیں گے۔ اس رپورٹ کے مطابق ترکی سمیت شام کے ہمسایہ ملکوں میں بحران کے پھیلنے سے یہ انتباہ عملی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ واضح رہے ترکی دہشتگردوں کی مالی حمایت کرنے کےساتھ ساتھ اپنی سرزمین پر انہیں ٹریننگ بھی دے رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف دستاویزات سامنے آچکی ہیں۔ شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲